انٹرٹینمنٹ

خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے میاں بیوی میں برداشت کی قوت لازمی ہے، ثناء فخر

لاہور: فلمسٹار ثناء فخر نے کہا ہے کہ مجھے کھیلوں سے بڑا لگاؤ ہے ،میں نے سکوائش کے ساتھفٹ بال بھی کھیلی ہوئی ہے اور شاید اسی وجہ سے فٹنس کی لاجیک میرے ذہن میں بیٹھ چکی تھی ،میں نے شروع سے ہی مختلف جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے خود کو فٹ رکھا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ پاکستان فلم انڈسٹری کے سب ہیرو میرے فیورٹ ہیں کیونکہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ جو اداکار اپنی فنی صلاحیتوں سے دوسروں کو متاثر کرتا ہے وہ واقعی ہیرو ہے ۔

ثناء نے جاوید شیخ کے حوالے سے کہاکہ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بڑا خوشگوار رہا اور وہ اپنی ٹیم کو بڑا پرسکون ماحول فراہم کرتے ہیں اور اسی لیے انکی فلم کی کاسٹ بھی ان سے خوش رہتی ہے اور دوسرا یہ ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے سینئر ہونے بارے نہیں جتلایا بلکہ ہر ایک کے ساتھ اسکے مزاج کے مطابق بات کرتے ہیں اسی اعتبار سے وہ اچھے اداکار اور فلم ڈائریکٹر ہیں۔

ثناء نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اب میرے سٹار میرے بچے ہیں جن پر میں نے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کررکھی ہے،میری خواہش ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اس ملک کے ذمے دار شہری بن کر کسی نہ کسی انداز میں ملک کی خدمت کریں۔انہوں نے کہاکہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے لئے میاں بیوی میں برداشت کی قوت ہونا لازمی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close