انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ فلم ’’سمبا‘‘ کی کامیابی کے بعد نئی فلم میں ریپر بن گئے

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری پر ان دنوں چھائے رہنے والے رنویر سنگھ فلم ’’سمبا‘‘ کی کامیابی کے بعدریپر بن گئے۔جی ہاں، بالی ووڈ اداکارنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم گلی بوائے کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔دوری‘ نامی اس گانے کو رنویر سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے لیرکس جاوید اختر ڈائیون کے ہیں۔

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی بار عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔فلم کی کہانی اسٹریٹ ریپر کی زندگی پر مبنی ہے جب کہ فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close