انٹرٹینمنٹ

سپر اسٹار ریکھا کیلنڈر پر امیتابھ کی تصویر دیکھ کر دور بھاگ گئی

ممبئی: مشہور ہندوستانی فلم امراؤ جان ادا میں امراؤ جان کا کردار ادا کرکے امر ہوجانے والی 80کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا نے اپنے محبو ب امیتابھ کی تصویر کو دیکھ کر ایسی مزاحیہ حرکت کی جس نے انہیں پھر سے سب کی توجہ کا مرکز بنادیا ہے۔بالی ووڈ شخصیات کی تصاویر کھینچنے والے معروف بھارتی فوٹو گرافر ڈبو رتنانی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی کھینچی ہوئی تصاویر سے سجا ہوا سلیبرٹی کیلنڈر لانچ کیا تو حسب معمول بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں نے تقریب میں شرکت کی ، ان میں ریکھا بھی شامل تھیں ، کیلنڈر کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لئے پوز دیتے ہوئے جب ریکھا نے کیلنڈر پر امیتابھ بچن کی تصویر دیکھی تو بے ساختہ گھبرا کر وہاں سے دور چلی گئیں، ان کا یہ عمل دیکھ کر تقریب کے شرکاء ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایک زمانے میں امیتابھ بچن اور ریکھا کا نام ایک ساتھ لیا جاتا رہا تاہم امیتابھ نے جیا سے شادی کرلی اورامیتابھ اور ریکھا کا تعلق زیادہ نہ چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں، اس کے بعد ایک طویل عرصے تک امیتابھ، ان کی اہلیہ جیا اور ریکھا ہر تقریب میں ایک دوسرے سے ملنے سے کتراتے ہوئے نظر آئے تاہم کچھ عرصہ قبل یہ برف پگھل گئی اور ریکھا اور امیتابھ نے بہت گرمجوشی سے ملاقات کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close