انٹرٹینمنٹ

علی رحمان خان سیریل ’خاص‘ میں نئے روپ میں جلوہ گر ہوں گے

لاہور: معروف اداکارو ماڈل علی رحمان خان ایک بار پھر نئی ڈرامہ سریل ’خاص‘ میں نئے روپ میں جلوہ گر ہونگے۔ ڈرامہ جلد نجی ٹی وی سے نشر کیا جائیگا۔ ڈرامہ سیریل ’خاص‘ایم ڈی پروڈکشن کی پیشکش ہے جس میں میں علی رحمان صنم بلوچ کیساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ڈرامے کی ہدایات معروف ہدایات کار دانش نواز نے دیں ہیں۔

ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے علی رحمان نے کہاہے کہ ڈرامے میں میرا کردار بہت دلچسپ ہے اور یہ کردارپاکستان بھر کے بہت سارے شادی شدہ لوگوں کے دلوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ مجھے اس ڈرامے میں بہت ہی الگ روپ میں دیکھیں گے، یہ کردار ہر سطح پر شوہر اور بیوی کے درمیان رابطے کی عکاسی کرتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close