انٹرٹینمنٹ

میں بالی ووڈ شخصیات کے پیچھے پڑ جاؤنگی، ان کی ایسی کی تیسی کردونگی، کنگنا رناوت

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ کو بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے پروموٹ نہ کرنے پر اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایک تقریب میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوٹ نے کہا کہ میں بالی ووڈ کی ایک ایک شخصیت کو بے نقاب کرکے ان کی اصلیت سامنے لاؤنگی۔ انہوں نے کہاکہ میری فلم کی تشہیر سے مجھے کیا فائدہ ملے گا، میں 31 سالہ فلم ساز ہوں جسے 3 نیشنل ایوارڈز مل چکے ہیں، یہ لوگ مجھے کیا پروموٹ کریں گے، یہ لوگ خود کو پروموٹ کرلیں بڑی بات ہے، لیکن جو رانی آف جھانسی ہیں وہ کیا میری چاچی ہیں؟ وہ آپ کی بھی اتنی ہی ہیں جتنی میری ہیں‘۔

اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے میرے خلاف گینگ بنایا ہواہے کہ میں نے اقرباپروری کیخلاف کیوں آواز اٹھائی، ان لوگوں کو شرم نہیں آتی ، یہ میرے پیچھے پڑے ہیں، مجھے تو ان لوگوں کے ساتھ کام ہی نہیں کرنا اور یہ بات میں ان کے منہ پر کہہ چکی ہوں‘۔کنگنا کے مطابق ’ایک بات تو پکی ہوگئی ہے، کہ اب تک میں ان لوگوں کے خلاف چھوٹے چھوٹے بیانات دیتی تھی لیکن اب تو میں ان کے پیچھے پڑ جاؤں گی، ان کی ایسی کی تیسی کردوں گی، ان سب کو بے نقاب کروں گی، میرے خلاف گینگ بنا کر ان لوگوں نے مصیبت کو خود دعوت دی ہے‘۔فلم کوئین آف جھانسی کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ’میں نے اس فلم کی ہدایت کاری میں ایک پیسہ نہیں لیا، اپنا ایک سال دیا، دو فلمیں چھوڑی جن کا بجٹ ہی 20 کروڑ روپے سے اوپر تھا‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close