انٹرٹینمنٹ

عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا ویڑول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد

لاہور: پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا ویڑول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئیں جو امریکہ کا بہت بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاریب عطا کو امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویڑول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

لاریب عطا پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں ویڑول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ امریکہ میں مختلف ایوار ڈز حاصل کر چکی ہیں۔اس حوالے سے لاریب عطا کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان ایوارڈکیلئے میری نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میرے والد جو میرے آئیڈل ہیں نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close