انٹرٹینمنٹ

اداکارہ فریال محمود کی ڈانس کرتی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

کراچی: اداکارہ فریال محمود نے ٹی وی سیریز لال عشق میں کمال اداکاری کے جوہر دکھائے اور اب ویب سیریز عنائیہ میں اس کا کردار بھرپور طریقے سے سراہا جا رہا ہے۔ فریال سوشل میڈیا پر بھی بہت متحرک رہتی ہیں اور جم میں ورزش ہو یا شوٹنگ کے دوران موج مستی، وہ ہر لمحے سے اپنے فالوورز کو آگاہ رکھتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے ڈانس کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ویڈیو میں فریال محمود گلوکار عاصم اظہر کے گیت ’جو تو نہ ملا‘ پر ایسی مہارت کے ساتھ ڈانس کر رہی ہوتی ہیں کہ انٹرنیٹ صارفین ان کی بہترین اداکاری کو بھول کر ڈانس کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ویڈیو پر کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا ”پرفیکٹ“۔ دوسرے نے کہا ”فائنل“ اور تیسرے نے لکھا کہ آپ کی اداکاری بھی کمال کی ہے اور اب آپ کے ڈانس نے بھی ہمیں حیران کر دیا ہے۔“ایک لڑکی نے لکھا کہ ”اس طرح کے گانے پر اتنا عمدہ ڈانس کرنے کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ یہ فریال محمود ہی کا کمال ہے کہ اتنا خوبصورت ڈانس کیا۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close