انٹرٹینمنٹ

پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر ہندوانتہا پسندوں کا کرن جوہر کے گھر کے باہرمظاہرہ

ممبئی: بھارتی فلم ہدایتکار و پروڈیوسر نے پاکستانی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام کی حمایت کیا کردی ہندو انتہا پسند تنظیمیں بھی ان کے خلاف محاذ آرائی کرنے لگیں اور ان کے گھر کے باہر مظاہرہ بھی کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بالی ووڈ ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کے بھارت میں کام کرنےوالے پاکستانی اداکاروں کے حق میں بیان دینے کے بعد  انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے کارکنوں نے ان کے خلاف اپنے اوچھے ہتھکنڈے دکھانا شروع کر دیئے۔

ہندوانتہا پسندوں نے ہدایتکارکرن جوہرکے خلاف ان کے گھرکے باہرمظاہرہ اور نعرے بازی بھی کی جس کے بعد پولیس نے کرن جوہرکے گھر کے باہرسیکیورٹی بڑھادی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے کی دھمکی ملنے کے بعد کرن جوہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کا بائیکاٹ کرنے سے دہشت گردی کو ختم نہیں کیا جاسکتا جس کے باعث وہ پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے سے روکنے کے خلاف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close