انٹرٹینمنٹ

عرفان خان صحت مند ہوکر پھر سے اداکاری کرنے کو تیار

ممبئی: بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداح گزشتہ برس اس وقت پریشان ہوگئے تھے جب اداکار کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔عرفان خان نے جہاں بیماری کے علاج کے دوران بھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے مداحوں کو وقتا بوقتا اپنی صورتحال سے آگاہ کرتے رہتے تھے۔گزشتہ برس اگست تک عرفان خان کی برطانیہ میں 6 کیموتھراپیاں کی گئی تھیں، جس کے بعد کہا جا رہا تھا کہ وہ جلد ہی بھارت لوٹیں گے۔اکتوبر 2018 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عرفان خان کی صحت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور وہ جلد ہی بھارت پہنچیں گے۔

اب اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ بھارت پہنچ چکے ہیں اور ان کا فالو اپ چیک اپ ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہو رہا ہے۔ساتھ ہی خبریں ہیں کہ وہ بالکل صحت مند ہو چکے ہیں اور رواں ماہ کے آخر تک فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔پنک ولا نے اپنی رپورٹ میں فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع سے بتایا کہ عرفان خان رواں ماہ 22 فروری سے ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ شروع کردیں گے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ عرفان خان برطانیہ سے بھارت منتقل ہوچکے ہیں اور ان کا فالو اپ چیک اپ ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close