انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ دیویا دتہ کھل کر کشمیریوں کے حق میں بول پڑیں

ممبئی: بھارتی اداکارہ دیویا دتہ بھی انہی لوگوں میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں دیویا دتہ نے کہا ’ میرے پیارے بھارت ، ہم شکستہ دل ہیں، ہمیں دھچکا لگا ہے اور ہم غمگین ہیں ، آئیے ہم سب لوگ مل کر اپنے غم کو عزت کے ساتھ مناتے ہیں نہ کہ ان لوگوں کے خلاف نفرت اور پاگل پن کا اظہار کرکے جو پاگل پن اور تشدد کے مجرم نہیں ہیں۔

دیویا دتہ نے بھارتیوں سے درخواست کی کہ ’ برائے مہربانی وہ کام نہ کریں جنہیں ہم حقیر جانتے ہیں، آئیے ہم اس کی مثال قائم کریں، کشمیری طلبہ کو محفوظ رکھیے۔خیال رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یونیورسٹیز اور کالجز میں کشمیری طلبہ پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close