انٹرٹینمنٹ

معروف گلوکارہ نکول شرزنگر اور دنیا کے جانے مانے کھلاڑی لوئس ہملٹن کی شرمناک ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی

نیو یارک: معروف امریکی گلوکارہ نکول شرزنگر اور پانچ بار فارمولا ون کار ریس کے ورلڈ چیمپیئن رہنے والے لوئس ہملٹن کی غیر اخلاقی ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ امریکی گلوکارہ نکول شرزنگر کا ماضی میں فارمولا ون ڈرائیور لوئس ہملٹن کے ساتھ معاشقہ رہا ہے۔ دونوں 8 سال تک ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور 2015 میں ان کا بریک اپ ہوا تھا۔ اتوار کے روز ہیکرز نے دونوں کی انتہائی لمحات کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک کردی۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی پوری دنیا میں ہنگامہ برپا ہوگیا اور پہلی ہی رات ڈھائی منٹ کے اس کلپ کو 2 لاکھ 86 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

دوسری جانب گلوکارہ نکول شرزنگرنے ویڈیو انٹرنیٹ سے ہٹوانے کیلئے اپنے وکلا سے رابطہ کرلیا ہے۔ ان کے ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ گلوکارہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے باعث بہت افسردہ ہیں اور پریشان ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ کہیں ان کا مزید ڈیٹا بھی آن لائن پوسٹ نہ کردیا جائے، نکول نے اپنے موبائل سے یہ ویڈیو عرصہ پہلے ڈیلیٹ کردی تھی ، امکان یہی ہے کہ یہ ویڈیو ان کا کلاؤڈ اکاؤنٹ ہیک کرکے حاصل کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close