More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: معروف اداکار فواد خان کے خلاف بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ لاہور کے فیصل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضاکاروں کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جن میں معروف اداکار فواد خان کا نام بھی شامل ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی ایک ٹیم فواد خان کے گھر پولیو کے قطرے پلانے پہنچی تو اداکار کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا اور بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔ ڈی سی او لاہور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر فواد خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے