انٹرٹینمنٹ

میں ابھی بھی خوشیوں اور سکون کے متلاشی ہوں، اداکار جارج کلونی

لاس اینجلس : ہالی وڈ کے اسٹار اداکار جارج کلونی نے کہا ہے کہ وہ ابھی بھی خوشیوں اور سکون کے متلاشی ہیں۔ انھوں نے جاندار اداکاری کے باعث 3 گولڈن گلوب ایوارڈز، 2 اکیڈمی ایوارڈ سمیت فلمی ٹائٹل اپنے نام کر رکھے ہیں۔57 سالہ اداکار نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنی اب تک کی عمر انتہائی خوش و خرم رہ کر گزاری ہے اور وہ اب بھی ہر چیز میں خوشی اور سکون تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ خوش رہ سکیں۔

جارج کلونی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں ترجیحات وہی رہیں گی جو اس سے قبل تھیں وہ غم کو اپنے اوپر سوار کرنے والے لوگوں میں سے نہیں ہیں۔ہالی وڈ کے سینئر اداکار جارج کلونی نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث 3 گولڈن گلوب ایوارڈز، 2 اکیڈمی ایوارڈ سمیت فلمی ٹائٹل اپنے نام کر رکھے ہیں۔ فلم انڈسٹری جیسی چکا چوند دنیا میں وقت گزارنے کے باوجود وہ سکون کی تلاش میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close