انٹرٹینمنٹ

باربی گرل کترینہ کیف نے اپنے پرستاروں کو خوفزدہ کرنے کی تیاری شروع کردی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے دیوانے لاکھوں میں ہیں۔ ان کی خوبصورتی اور حسن کی وجہ سے ہی انہیں بالی ووڈ کی ’’باربی ڈول‘‘ بھی کہا جاتا ہے تاہم اب بالی ووڈ کی یہ خوبصورت حسینہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔

حال ہی میں کترینہ کیف اورہدایت کار علی عباس ظفر نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں کترینہ سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اب تک کس طرح کی فلموں میں کام نہیں کیا جس پر کترینہ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اب تک ’’ہارر فلموں‘‘میں کام نہیں کیا۔

ہدایت کار علی عباس ظفر نے کہا کہ انہوں نے کترینہ کے لیے ایک ہارر فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے اور ہم دونوں اب خوفناک فلم میں کام کریں گے۔علی عباس ظفر نے یہ بات مذاق میں کہی تھی لیکن کترینہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو خوفناک فلم میں دیکھنا نہایت دلچسپ تجربہ ہوگا۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اور علی عباس ظفر ماضی میں سپر ہٹ فلموں’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘اور’’میرے برادر کی دلہن‘‘ میں کام کرچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close