انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ کا سہیلیوں کے ساتھ خوبصورت رقص، تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں

ممبئی : بالی ووڈ کی حسین و معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی قریبی دوست کے گھر منعقدہ سنگیت کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی سہیلیوں کیساتھ خوبصورت رقص بھی کیا۔سنگیت کے پروگرام کے موقع پر عالیہ بھٹ نے بہت خوبصورت جوڑا زیب تن کررکھا تھا جس میں وہ بہت حسین دکھائی دے رہی تھیں۔عالیہ آج کل اپنی دوست ’دیویکا ادوانی‘کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں جس کی تصویریں اور ویڈیوز انہوں نے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہیں۔

عالیہ نے سنگیت میں خوبصورت گلابی رنگ کا لباس پہنا اور ساتھ ہی اپنی سہیلیوں کیساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا جسے دیکھ کر ان کے مداحوں نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا۔شادی کی تقریبات میں عالیہ نے گہرے نیلے رنگ کی ساڑھی اور ہلکے پیلے اور فیروزی رنگ کا لہنگا بھی زیب تن کیاجس میں وہ بہت پْرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close