انٹرٹینمنٹ

سنی لیون نے جونیئر انجینئر کے امتحان میں ٹاپ کرلیا، پورا بھارت حیران

پٹنہ: بھارتی ریاست بہار میں جونیئر انجینئر کی سیٹ کیلئے ہونے والے امتحان میں سنی لیون نے ٹاپ کیا ہے۔ میرٹ لسٹ میں انہوں نے ساڑھے 98 فیصد نمبر لے کر پورے بھارت کو حیران پریشان کردیا۔ بھارتی ریاست بہار کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جونیئر انجینئر کی میرٹ لسٹ جاری کی گئی۔

بہار میں جونیئر انجینئر کی 214 نشستوں کیلئے 17 ہزار 911 امیدواروں نے درخواستیں دیں ۔ ان میں سے 642 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن کو انٹرویو کے بعد منتخب کیا جائے گا۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی فہرست کے مطابق جونیئر انجینئر کی پوسٹ کیلئے سنی لیون ولد لیونا لیون نے ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے 73 اعشاریہ 50 فیصد نمبر اپنی تعلیمی قابلیت اور 25 نمبر 5 سالہ تجربے کی بنیاد پر حاصل کیے ہیں۔

سنی لیون کے ٹاپ کرنے کی بات جب عوام کے سامنے آئی تو پورے بھارت میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بہار کے جوائنٹ سیکرٹری اشوک کمار نے واضح کیا کہ یہ اداکارہ سنی لیون نہیں ہیں بلکہ کسی امیدوار نے جعلسازی کے ذریعے ان کا نام اور تصویر استعمال کی ہے۔سنی لیون کے نام اور تصویر کے غلط استعمال کا معاملہ سامنے آنے پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بہار کی جانب سے جعلسازی کرنے والے امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close