انٹرٹینمنٹ

پاکستانی نژاد اداکار کمیل نانجیانی جلد ہالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گے

نیویارک: آسکر نامزد پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین کمیل نانجیانی جلد ہی ہولی وڈ کی ایکشن کامیڈی جاسوس فلم میں جلوے دکھاتے نظر آئیں گے۔ کمیل نانجیانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، اور ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی، کراچی گرامر اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئے۔

انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور فلاسافی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، جب کہ وہ امریکا کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی سیریل ڈرامہ سے ملی۔

کمیل نانجیانی نے 2017 میں امریکا کا کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا، انہیں یہ ایوارڈ ان کی رواں برس آنے والی اپنی بائیوگرافی فلم ’دی بگ سِک‘ پر دیا گیا۔’دی بگ سک‘ کی کہانی کمیل نانجیانی کی پاکستانی پس منظر کی زندگی اور امریکی اہلیہ کے ارد گرد گھومتی ہے۔کمیل نانجیانی نے 2007 میں امریکی لکھاری و اداکارہ ایملی وی گورڈن سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی جوڑی کو سراہا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close