انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ اداکارہ لیزا شیریڈن کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد

نیویارک: متعدد امریکی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ و فوٹوگرافر لیزا شیریڈن اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔ 44 سالہ لیزا شیریڈن نے اداکاری کی شروعات امریکی ہارر اور کرائم تھرلر ڈراموں سے کی اور ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔لیزا شیریڈن نے فلمی اداکاری کا آغاز 2000 میں فلم تجسس تھرلر فلم’بیٹ‘ سے کیا۔لیزا شیریڈن کو زیادہ تر تنہائی پسند اداکارہ سمجھا جاتا تھا، وہ شوبز تقریبات میں غیر ضروری شرکت سے گریز کرتی تھیں۔ لیزا شیریڈن کی آخری فلم ’اسٹرینج نیچر‘ گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی۔

لیزا شیریڈن نے ایک درجن کے قریب فلموں اور 3 درجن کے قریب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔رپورٹ کے مطابق فوری طور پر لیزا شیریڈن کی ہلاکت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہوگی۔پولیس اور انتطامیہ نے لیزا شیریڈین کی موت کو فوری طور پر خودکشی کا واقعہ قرار دینے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ فوری طور پر ان کی موت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔لیزا شیریڈن کی ساتھی اداکاراؤں اور رشتہ داروں نے بھی ان کی جانب سے خودکشی کیے جانے کے خیال کو مسترد کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close