انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مہوش حیات کے بھائی کی ڈھولکی، شوبز ستاروں کی شرکت، اداکارہ کا فریال محمود کیساتھ شاندار رقص

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کے بھائی کی ڈھولکی کی تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے بھائی واداکار دانش حیات کی شادی کی تقریبات جاری ہیں ۔ شادی کا تقریبات کا آغاز رسم حنا سے ہوا جس میں ڈھلولکی کی رسم بھی ہوئی جس میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی جس میں اداکار جاوید شیخ سمیت بہروز سبزواری، اظفر رحمان، فریحہ الطاف، فریال محمود، اسد صدیقی اور زارا نور عباسی شامل ہیں۔

مہوش حیات اور دْلہا دْلہن کے ساتھ شوبز ستاروں نے خوب انجوائے کیا اور تصاویر بھی بنائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ڈھولکی میں مہوش حیات کے بھائی اور ان کی ہونیوالی بھابی نے بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات زیب تن کئے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔تقریب میں مہوش حیات اور فریال محمود نے ایک ساتھ شاندار رقص کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close