انٹرٹینمنٹ

اداکارہ آفرین پری کے ’’پیار دا پی ایس ایل‘‘ میں رقص کے چوکے چھکے

لاہور: فلم اور اسٹیج کی خوبرو اداکارہ آفرین پری نے ’’پیار دا پی ایس ایل‘‘ میں رقص کے چوکے چھکے لگاکر بھرپور داد وصول کی۔ اداکارہ آفرین پری ان دنوں محفل تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’ پیار دا پی ایس ایل ‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس کوبھرپور سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ آفرین پری طویل وقفیکے بعد محفل تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ وردہ،فیا خان،جیا بٹ، اکرم اداس ، صنم جٹ،شاہد خان ،لکی ڈیئر سمیت دیگر اداکارشامل ہیں ۔ڈرامے کی تحریر و ہدایات نسیم وکی کی ہیں جبکہ اسکے پروڈیوسر حمزہ بٹ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close