انٹرٹینمنٹ

ہمارا معاشرہ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہراتا ہے، متھیرا

لاہور: پاکستانی اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مطلقہ خاتون کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے گالی کی طرح سمجھا جاتا ہے، لوگ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہرا تے ہیں جوظلم ہے ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں علیحدگی کی صورت میں مرد پر انگلی نہیں اٹھائی جاتی بلکہ تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف خاتون پر عائد کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تصویر کا ایک رخ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دونوں طرف کا جائزہ لینا چاہیے اور پھر فیصلہ کرناچاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ طلاق پر صرف خاتون کی زندگی اجیرن ہوتی ہے ۔ طلاق کا معاملہ آج سے نہیں صدیوں سے چلاآرہا ہے اورہمارے دین میں بھی اس کی گنجائش موجود ہے کہ اگرکسی کا نبھا نہ ہو سکے تو وہ علیحدگی اختیار کر لے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لڑکی خوشی سے طلاق نہیں لیتی بلکہ معاملات انتہا پر پہنچنے کے بعد اس اقدام پر مجبور ہوا جاتا ہے لیکن معاشرہ اس کو سمجھنے کے لئے تیار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے بارے میں بھی لوگ مختلف طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن مجھے ان کی رتی برابر پرواہ نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close