انٹرٹینمنٹ

ہیروئن ہوں کریکٹر رول نہیں کرسکتی، اداکارہ میرا نے نیلم منیر کی بڑی بہن کا کردار نبھانے سے انکار کردیا

لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے اداکارہ نیلم منیر کی بڑی بہن کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق فلم پروڈیوسر ریحان عثمان نے اداکارہ میرا کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کی جس میں انہوں نے اداکارہ نیلم منیر کی بڑی بہن کا کردار ادا کرنا تھامگر اداکارہ نے یہ کردار نبھانے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ وہ اپنی ہم عمر اداکارہ کی بڑی بہن کا کردار نہیں ادا کر سکتیں ۔

میر انے کہا کہ میں ہیروئن ہوں او ریہی کردار مجھے اچھے لگتے ہیں کریکٹر رول نہیں کرسکتی ۔اس حوالے سے فلمساز ریحا ن عثمان کا کہنا ہے کہ میرا کا ہیروئن کا دور گزر چکا ہے اور انہیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے ۔ میر اکوچاہیے کہ وہ خود کو ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close