انٹرٹینمنٹ

جنگ دہشت گردی کیخلاف ہونی چاہیئے کسی ملک کیخلاف نہیں، بھارتی اداکارجان ابراہم

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ جنگ دہشت گردی کے خلاف ہونی چاہیے لیکن کسی ملک کے خلاف نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جان ابراہم نے کہا کہ ’میرے خیال میں جنگ کسی مخصوص ملک اور مذہب کے خلاف نہیں ہونی چاہیے بلکہ دہشت گردی کے خلاف لڑنا چاہیے اس معاملے میں میرا موقف واضح ہے کیوں کہ میں اْن اداکاروں کی طرح نہیں ہوں جو کہتے ہیں کہ پتہ نہیں یہ بیان عوام کو اچھا لگے گا یا بْرا۔

جان ابراہم نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس معاملے کو یہی ختم کرنے کی ضرورت ہے ہمیں روایتی لوگوں میں ڈھل کر دوسرے ملک سے لڑائی مول نہیں لینی چاہیے، مسئلہ یہ ہے کہ پوری دنیا میں یہی ہورہا ہے، ہم شدت پسندی کی جانب جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close