انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ فلم ’’ایونجرز4‘‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا

نیویارک: ایونجرز ایک بار پھر بڑی اسکرینز پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں، رابرٹ ڈاؤنی اور اسکارلٹ جانسن کی سپر ہیرو ایکشن فلم ’’ایونجرز4‘‘ کا سنسنی خیز نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ‘2012کی دی ایونجرز ،2015کی دی ایج آف الٹرون اور 2017کی ایونجرز؛ وار انفینیٹی کی اس اگلی کڑی کی ہدایتکاری انتھونی روسو اورجوئے روسو نے مشترکہ طور پر دی ہے جس میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ایوانز،کرس ہیمسورتھ،مارک رفالو،جیریمی رینر،سیموئل ایل جیکسن، اسکارلٹ جانسن،الزبتھ اولسن،کوبی اسملڈرز اور آرون ٹیلر جانسن مارول کامکس پروڈکشنز کی سابقہ فلموں کے کرداروں میں موجود ہیں جبکہ ڈیو بیٹسٹا، زوئے سیلڈانا،کرس پریٹ،بریڈلے کوپر،ٹام ہیڈلٹن سمیت کئی نامور اداکار بھی ان فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اس بار نئے ولن کو منظرِ عام پر لائی ہے جو انسانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہوئے انہیں صفحہِ ہستی سے مٹانا چاہتا ہے جبکہ ایونجرز کی ٹیم آسے روکنے میں مصروف ہے۔مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی یہ سپر ہیرو فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے بینرتلے3مئی کو سینما گھروں پر تہلکہ مچائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close