انٹرٹینمنٹ

انسٹاگرام پر پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے

کراچی: سوشل میڈیا کی دنیا میں فیس بک اور ٹوئٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن تصاویر شیئر کرنے والی ایپ انسٹاگرام نے اس فیلڈ میں جس تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ انسٹاگرام کے ذریعے عام افراد کے ساتھ شوبز اسٹارز بھی تصاویر اور مختلف دورانیے کی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح انسٹاگرام پر بھی پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جہاں ٹوئٹر پر 17 لاکھ سے زائد فالوورز کے ساتھ اپنی ہم وطن اداکاراؤں کے مقابلے سب سے آگے ہیں، وہیں انسٹاگرام پر بھی انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

انسٹاگرام پر ماہرہ خان کو 3.9 ملین(تقریباً 39 لاکھ) لوگ فالو کرتے ہیں۔ماہرہ خان کے بعد پاکستان کی جو اداکارہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مقبول ہیں وہ اداکارہ ماورا حسین ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 3.7 ملین (تقریباً 37 لاکھ)ہے۔پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی بھی انسٹاگرام پر بہت زایدہ فعال ہیں ان کے چاہنے والوں کی تعداد انسٹاگرام پر 2.8 ملین (28 لاکھ سے زائد)ہے۔ماورا حسین کی بہن اداکارہ عروہ حسین بھی انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال رہتی ہیں ان کے فالوورز کی تعداد2.5 ملین(25 لاکھ سے زائد) ہے۔اپنے دلکش حسن اوردلفریب آواز کے باعث لوگوں کو دیوانہ بنانے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کے فالوورز کی تعداد انسٹاگرام پر 2.4 ملین (24 لاکھ سے زائد)ہے۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات اکثر اپنے خیالات کا اظہار انسٹاگرام پر مختصر ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعیکرتی ہیں اور ان کی رائے کو ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت اہمیت دی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے انہیں 2.2 ملین 22 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔پاکستان کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ صبا قمر بھی انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال ہیں اور اپنی تصاویر کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو اپنی روزمرہ سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہیں انسٹاگرام پر صبا قمر کے چاہنے والوں کی تعداد1.7 ملین تقریباً 17 لاکھ سے زائد ہے۔

فلم’’جاناں‘‘اور’’بن روئے‘‘کے ذریعے اپنی پہچان بنانے والی خوبرو اداکارہ ارمینا خان ٹوئٹرکی طرح انسٹاگرام پر بہت زیادہ فعال ہیں اور انہیں 1.4 ملین (14 لاکھ سے زائد)لوگ فالو کرتے ہیں۔پاکستان ٹی وی کی نامور اداکارہ اور میزبان صنم بلوچ بھی انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں ان کے انسٹاگرام پر 1.2 ملین (12 لاکھ سے زائد)فالوورز ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close