انٹرٹینمنٹ

امریکی عالمی فیشن ہاؤس نے پہلی بار مسلم خواتین کیلئے حجاب متعارف کرادیا

واشنگٹن: دنیا بھر میں فیشن کے حوالے سے منفرد شہرت رکھنے والے امریکا کے عالمی فیشن ہاؤس ’مائیکل کورس‘ نے پہلی بار مسلم خواتین کے لیے حجاب متعارف کرادیا۔مائیکل کورس نے ایک ایسے وقت میں حجاب کا دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کرایا ہے جب کہ یورپ سمیت امریکا کے چند ممالک میں مسلمان خواتین کے لباس اور خصوصی طور پر حجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مائیکل کورس کی جانب سے حجاب کو متعارف کرائے جانے کو مسلمان خواتین کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، ساتھ ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ اب تنگ نظر حجاب سے متعلق اپنے خیالات پر نظر ثانی کریں گے۔مائیکل کورس سے قبل دنیا کے دیگر معروف برانڈز ’ڈولس اینڈ گبانا‘ (ڈی اینڈ جی) نائیکی، ڈکاتھ لان اور ڈیور‘ جیسے برانڈز بھی حجاب متعارف کرا چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکل کورس نے ایک ایسے وقت میں حجاب کو متعارف کرایا ہے جب کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو فرانسیسی فیشن ملبوسات تیار کرنے والے برانڈ ’ڈکاتھ لان‘ نے فرانس میں حجاب کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ڈکاتھ لان نے صرف فرانس میں ہی حجاب کی فروخت بند کردی تھی۔ڈکاتھ لان کا شمار اسپورٹس ملبوسات تیار کرنے والی ان کمپنیوں میں ہوتا ہے جن کا شمار خواتین کے بہترین ملبوسات تیار کرنے والے برانڈز میں ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close