انٹرٹینمنٹ

مجھے تمغہ امتیاز دینے کا مطلب ہے میں اچھا کام کررہی ہوں، مہوش حیات

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ان کے لیے تمغہ امتیاز کا اعلان کیے جانے کامطلب ہے کہ وہ انڈسٹری میں اچھاکام کررہی ہیں۔ اداکارہ مہوش حیات کو انٹرٹنمنٹ انڈسٹری میں گراں قدر خدمات انجام دینے کے لیے پاکستان کے چوتھے بڑے سول اعزاز تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مہوش حیات نے اتنا بڑا اعزاز اپنے نام کیے جانے کے اعلان پر کہا میں یہ خبر سن کر بے حد خوش ہوں کہ صدر پاکستان نے مجھے اتنے بڑے سول اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتنا بڑا سول اعزاز ملنے کا مطلب ہے کہ میں یقیناً انڈسٹری میں کچھ اچھا کررہی ہوں اس لیے مجھے یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close