انٹرٹینمنٹ

زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا، وقت کی قدر نہ کرنے والے ہمیشہ پچھتاوے کا شکار رہتے ہیں، ندیم بیگ

لاہور: سینئر اداکار ندیم بیگ نے کہا ہے کہ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا اسی لئے مطمئن ہوں ، نوجوانوں سے کہوں گا کہ اگر آگے بڑھنا ہے تو وقت کی قدر کرو کیونکہ ایسا نہ کرنے والے پچھتاوے کا شکار رہتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ندیم بیگ نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ کبھی جھوٹ نہ بولوں اور کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچاؤں اور یہ کسی شخص کو جانچنے کیلئے بڑا پیمانہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ قدم ملا کر چلنے کی کوشش کی ہے کیونکہ ایسا نہ کرنے والے ہمیشہ پیچھے رہ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پر سکون ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری والوں کو جب بھی میری ضرورت ہو گی میں رہنمائی دینے کے لئے تیار ہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close