انٹرٹینمنٹ

میں اڑی حملے کی مذمت کرتا ہوں

شفقت امانت علی اڑی حملے کی مذمت کرنے والے پہلے پاکستانی فنکار بن گئے ،شفقت امانت علی نے کہا کہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہوں چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو، کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا کیونکہ سب اس کے نتائج جانتے ہیں، اگر ایک جانب سے فائرنگ ہوگی تو دوسری جانب سے اسی طرح جواب آتا ہے، جو آج کل ہورہا ہے۔

کنٹرول لائن پر فائرنگ کے حوالے سے شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں رہتا ہوں اور آپ بھارت میں رہتے ہیں لہذا آپ اپنی فوج کی حمایت کریں گے اور میں اپنی فوج کی حمایت کروں گا، ہم ہر طرف سے سرجیکل سٹرائیکس کے بارے میں سن رہے ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ صرف سرحد پار فائرنگ ہے ، جو کنٹرول لائن پر ہوتی رہتی ہے

شفقت امانت علی نے کہا کہ میرے خیال سے پاکستانی فنکار دھمکیوں کے خوف سے اڑی حملے کی مذمت نہیں کررہے، جہاں تک مجھے معلوم ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فنکاروں کا مؤقف بھی ایک ہی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت اس پر بحث کا نہیں کہ یہ سرجیکل اسٹرائیکس تھی یا سرحدپار فائرنگ بلکہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر امن قائم کرنے کیلئے حل تلاش کرنا چاہئے ۔

یاد رہے کہ  شفقت امانت علی نے بالی ووڈ فلموں میں متعدد گانے گائے ہیں، اڑی حملوں کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے باعث شفقت امانت علی کا 30 ستمبر کو ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close