انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی طلاق کی خبروں پر اداکارہ کا ردعمل

نیو یارک: گزشتہ برس شادی کرنے والی مقبول جوڑی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے ان دنوں اپنی طلاق کی خبروں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جب کہ اداکارہ نے جونس فیملی کے ساتھ محبت بھرے لمحات کی تصاویر شیئر کر کے یہ تاثر دیا ہے کہ طلاق کی خبریں جھوٹی ہیں۔گزشتہ روز ایک برطانوی میگزین نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ نک جونس اداکارہ پریانکا سے شادی ختم کرنے کے لیے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کرچکے ہیں جس کی وجہ دونوں کے درمیان ذاتی اختلافات ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ اپنے پروفیشن کی وجہ سے نک جونس کو وقت نہیں دے رہیں ساتھ ہی نک جونس کے اہل خانہ بھی ان سے ناخوش ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پریانکا سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نک جونس کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل اداکارہ کافی نرم مزاج اور سمجھنے والی شخصیت کی مالک تھیں لیکن شادی کے بعد ان کی کچھ عادتیں سامنے آئی ہیں جو ساتھ زندگی گزارنے میں مشکل کا باعث ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close