انٹرٹینمنٹ

افواہیں غلط ہیں، حمائمہ ملک کے ساتھ نازیبا مناظر نہیں فلمائے، گوہر رشید

کراچی: نامور پاکستانی اداکار گوہر رشید نے فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ میں اداکارہ حمائمہ ملک کے بولڈ مناظر پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کرا دیا۔ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ کا انتظار فلمی حلقوں میں بے چینی سے کیا جارہا ہے۔ ریلیز سے قبل ہی فلم سے متعلق کئی باتیں گردش کررہی ہیں جب کہ فلم میں ماہرہ، فواد، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی اورگوہر رشید جیسی بڑی اسٹار کاسٹ نے بھی فلم کے حوالے سے لوگوں کا تجسس بڑھا دیا ہے۔

’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی فلم کے کرداروں، اسکرپٹس، اداکاروں اور کہانی کے متعلق باتیں کی جارہی ہیں جب کہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ فلم میں حمائمہ ملک اور گوہررشید کے درمیان بولڈ مناظر فلمائے گئے ہیں۔ گوہر رشید نے ان تمام افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمائمہ ملک فلم میں میری بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close