انٹرٹینمنٹ

لاہور میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں، صرف کراچی کے پراجیکٹس میں کام کررہی ہوں، نیلم منیر

کراچی: اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میں فی الوقت لاہور میں کسی بھی اداکار کے ساتھ فلمی پراجیکٹ میں کام نہیں کررہی ۔ انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وہ کسی ڈائریکٹر یا پروڈیوسر کے ساتھ لاہور میں بننے والی فلم میں کام کرنے کا معاہدہ کر چکی ہیں جس میں انکے مد مقابل معمر رانا یا شان کو کاسٹ کیا جا رہا ہے ۔

نیلم منیر نے کہا کہ میں لاہور میں کام کرنے کی خواہشمند نہیں ، صرف کراچی میں بننے والی ڈرامہ سیریل میں کام کررہی ہوں اور یہی بننے والی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور آکر کام کرنے کا فی الوقت کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میں نے کسی سے معاہدہ کیا ہے ، ایسی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close