انٹرٹینمنٹ

عائشہ عمر ’’ بلبلے سیزن ٹو ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

لاہور: اداکارہ عائشہ عمر ڈرامہ سیریل ’’ بلبلے سیزن ٹو ‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرامہ دوبارہ شروع کیا جارہاہے جس کے لئے عائشہ عمر ،نبیل،محمود اسلم اور حنادل پذیر سے رابطے کر لئے گئے ہیں اور جلد اس کی ریکارڈنگ شروع ہوجائے گی۔

یادرہے کہ 2009 میں شروع ہونیوالے اس ڈرامے سے عائشہ عمر کو بے پناہ شہر ت ملی تھی ،اب اس کا سیزن ٹو شروع کیاجارہاہے ۔عائشہ عمر کا کہناتھا کہ میں ماڈلنگ اورفلموں میں مصروفیت کے باعث چھوٹی سکرین سے دور رہی اب ناظرین کودوبارہ ٹی وی پرنظر آؤں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close