انٹرٹینمنٹ

فلم ”رانگ نمبر 2“ میں شائقین میری پرفارمنس دیکھ کر چونک جائیں گے، اداکارہ نیلم منیر

شائقین کو یہ فلم دیکھنے کیلئے عید تک انتظار کرنا ہوگا، پاکستانی اداکارہ

کراچی: اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ پہلی فلم چھپن چھپائی میں احسن خان کیساتھ کام کرکے مزہ آیا تھا، اس بار سمیع خان کیساتھ فلم ”رانگ نمبر 2“ میں شائقین میری پرفارمنس دیکھ کر چونک جائیں گے۔

ویب سائٹ گلیکسی لالی ووڈ کے مطابق اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ عید کے دن میری فلم تفریح سے بھرپور ہوگی جس میں محبت، جذبات، ہنسی اور قہقہوں کے طوفان سے ہوگا۔ جاندار ڈائیلاگز، شاندار اداکاری اور بھر پور کامیڈی پر مشتمل اِس فلم کے ٹریلر نے فلم بینوں کی شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیٹ واک کے دوران ٹھمکے ، نیلم منیر نے پھر سے پاکستانیوں کا دل لوٹ لیا

نیلم منیر کا مزید کہنا تھا کہ شائقین کو یہ فلم دیکھنے کیلئے عید تک انتظار کرنا ہوگا کیونکہ کامیڈی سے بھر پور فلم عید کے رنگوں کو مزید نکھار کر عوام کی خوشیاں دوبالا کر دے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close