انٹرٹینمنٹ

بیگم نے فیس بک پر شوہر کی دوسری شادی کی تصاویر دیکھ لیں ، کہانی بے نقاب

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی شہری اس وقت پکڑاگیا جب اس کی اہلیہ نے شوہر کی نئی شادی کی تصاویر فیس بک پر دیکھ لیں ۔ 
برطانوی میڈیا کے مطابق 52سالہ پراپرٹی ڈیویلپر اینڈریومکلیوڈ تصاویر میں اپنی نئی اہلیہ ہیلین کیساتھ مسکراتا ہوا خوش دکھائی دے رہاتھا جبکہ اپنے مرد کی دوسری شادی کی تصاویر دیکھنے کے بعد پہلی اہلیہ 51سالہ سوسن نے پولیس کو اطلاع کردی۔
پراسیکیوٹر کاکہناتھاکہ پہلی اہلیہ کو ایک دوست سے اطلاع ملی کہ اس نے ملزم کی ایک اور خاتون کیساتھ شادی کی تصاویر دیکھی ہیں اور ملزم نے اسے دوسال قبل ہی آن لائن طلاق دیدی ہے ۔ 
چار بچوں کے باپ مکلیوڈ نے پولیس کو بتایاکہ چار سال قبل سوسن سے آن لائن علیحدگی کے لیے اس نے 600پاﺅنڈ اداکیے لیکن یہ طلاق باضابطہ ہونے سے قبل ہی اس نے 48سالہ ہیلین سے دوسری شادی کرلی، پہلی بیوی کی شکایت پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا کیونکہ قانونی طورپر وہ تاحال اس کی اہلیہ ہیں۔

وکیل دفاع کاکہناتھاکہ مکلیوڈ نے 2011ءمیں اپنی پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے وقت آن لائن طلاق کے لیے 600پاﺅنڈادائیگی کی ، اس نے کاغذی کارروائی کی اور یہ ساری کارروائی کوئی خفیہ نہیں تھی بلکہ اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقادکیاگیا۔
فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مجسٹریٹ نے مرد کو حکم دیاکہ اسے کاغذات پر مزید توجہ دینی چاہیے تھی اور 400پاﺅنڈ جرمانہ کردیااور ادائیگی کا حکم صادر کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close