انٹرٹینمنٹ

25سال بعد بالی ووڈ فلم ”کولی“کا سیکوئل ”کولی نمبر 1“بننے کی تیاریاں

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی ہر دل عزیز اداکارہ سارا علی خان اور مشہور اداکار ورون دھون ایک ساتھ بالی ووڈ فلم ’کولی نمبر 1‘ کے سیکول میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ سارا علی خان کولی نمبر 1 کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ ان کے ہمراہ اداکار ورون دھون اداکاری کرتے نظرآئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورون دھون کی ایک اور فلم ’’100 کروڑ کلب‘‘ میں شامل

اس فلم کا اعلان ہدایت کار اور ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون نے خود کیا ہے جبکہ کولی نمبر 1 کے سیکوئل کی شوٹنگ رواں برس اگست میں شروع کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ دھون نے اس سے قبل بھی فلم جڑواں کے سیکول میں ورون دھون کے ساتھ کام کیا تھا اور اب 25 سال بعد بھی کولی نمبر 1 کے سیکوئل میں اداکار ورون دھون اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سارہ علی خان بھارتی سیاست میں دھماکے دار انٹری پر تیار

واضح رہے کہ سارا علی خان گزشتہ برس 2 سْپر ہٹ فلموں میں کام کرنے کے بعد رواں برس امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جبکہ ورون دھون نے رواں برس کرن جوہر کی فلم کلنک میں کام کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close