انٹرٹینمنٹ

پاکستانی ماڈل ثناء سرفراز نے بھی جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

ثناء نے امین قریشی سے منگنی کی ہے، جن کا تعلق ہوا بازی کے شعبے سے ہے

کراچی: پاکستانی نامور ماڈل ثناء سرفراز نے منگنی کرلی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر نہایت دلچسپ تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔

ثنا سرفراز بہت جلد دلہن بننے جارہی ہیں اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو بتایا کہ وہ اس شادی کی پیشکش پر کیسے انکار کرسکتی تھیں۔

ثناء سرفراز

ثناء نے امین قریشی سے منگنی کی ہے، جن کا تعلق ہوا بازی کے شعبے سے ہے اور وہ دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔

اس منگنی کی تمام تیار ثنا کی بہن سارہ نے کی، جس کا شکریہ ماڈل نے ایک ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ماڈلز نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، صبا قمر

ثنا نے اپنی پوسٹ میں یہ تو نہیں بتایا کہ وہ شادی کب کرنے جارہی ہیں تاہم اس بات کا اشارہ ضرور دے دیا کہ وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close