انٹرٹینمنٹ

فلم اسٹار مہوش حیات کے رقص کی بدولت انکی فلم ’چھلاوا‘ کے ٹائٹل گانے کی دھوم

فلم ’چھلاوا‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی

پاکستانی فلم اسٹار مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم ’چھلاوا‘ کا ٹائٹل سونگ ریلیز کردیا گیا جس میں اداکارہ اپنے شاندار رقص کی بدولت مداحوں کی داد سمیٹ رہی ہیں۔

فلم ’چھلاوا‘ عیدالفطر پر ریلیز کی جائے گی لیکن اس سے قبل فلم کے ٹائٹل گانے کے لیے اداکارہ کا رنگا رنگ رقص سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

فلم کا ٹائٹل گیت ’چھلاوا‘ ریلیز ہوگیا ہے جس کی کوریوگرافی سمیت اداکاروں کے ڈانس اور ملبوسات کو پسند کیا جارہا ہے۔

’چھلاوا‘ گانے میں ایک شادی کا سماں دیکھا جاسکتا ہے جس میں اظفر رحمان اور مہوش حیات کی جوڑی سب کی توجہ کا مرکز ہے جب کہ معاون کردار ادا کرنے والی زارا نور عباس اور وجاہت رؤف بھی جلوے بکھیر رہے ہیں۔

گانے میں مہوش حیات نے دیدہ زیب ہرے رنگ کا لہنگا چولی زیب تن کیا ہے جس میں اداکارہ دلکش دکھائی دے رہی ہیں جب کہ زارا نور نیلے رنگ کے لہنگے میں ملبوس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’ مجھے طوائف، اخلاق باختہ اور فاحشہ عورت کہا گیا‘ سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد مہوش حیات کا موقف بھی آگیا

دونوں اداکارائیں شاندار رقص پیش کرکے مداحوں کی داد سمیٹنے میں کامیاب بھی ہوچکی ہیں۔

مہوش حیات نے ٹائٹل گانے کو انسٹاگرام پر شیئر بھی کیا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ وہ گانا ہے جس کو ہر کوئی انجوائے کرے گا‘۔

واضح رہے کہ فلم کا ٹریلر گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا جسے مداحوں نے پسند کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close