انٹرٹینمنٹ

کیا اداکار فواد خان پاکستان کے اگلے سپر ہیرو ہیں؟

کراچی: نامور پاکستانی اداکار فواد خان کی ایک تصویرسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے جس میں وہ سپر ہیرو کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔ اداکار ہمایوں سعید، سائرہ شہروز اور شہریار منور کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’پراجیکٹ غازی‘ کو پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم قرار دیا گیا تھا اور اب یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے، پاکستان کے نامور اداکار فواد خان کے بارے میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کےاگلے سپر ہیرو بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان بالی وڈ خانز سے بڑے اداکار ہیں، بھارتی فلم رائٹر

سوشل میڈیا پر اداکار فواد خان کی ایک  تصویر گردش کررہی ہے جس میں وہ سپر ہیرو کے لباس میں نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو اسٹائلسٹ شمل قریشی نے ’سپر ہیرو‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے۔

شمل قریشی کے تصویر شیئر کرانے کے بعد سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکار فواد خان اگلی فلم میں سپر ہیرو کے روپ میں نظر آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار فواد خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے ہیں تاہم فلم کی ریلیز قانونی پیچیدگیوں کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close