More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور سے بریک اپ پر باربی ڈول کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ باربی ڈول کترینہ کیف اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے تعلق کو ختم ہوئے تقریباً 3 سال کا عرصہ گزر گیا ہے جس پر پہلی مرتبہ کترینہ نے خاموشی توڑ دی ہے۔

کترینہ کیف نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے اور رنبیر کے تعلق سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے اپنے اور رنبیر کے بریک اپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور میرے لیے یہ مثبت اقدام ثابت ہوا ہے۔

فلم فطور کی ہیروئن کا کہنا ہے کہ اب اْن کی زندگی 80 فیصد کام اور 20 فیصدذاتی زندگی پر مشتمل ہے، کترینہ نے کہا کہ زندگی میں آپ کا ہر چیز پر اختیار نہیں ہوتا ہے، کچھ چیزیں آپ کے ہاتھ سے نکل جاتی ہیں جسے وقت پر سنبھال لینا ہی اچھا ہوتا ہے، اور میں اسے مثبت لیتی ہوں، زندگی میں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: باربی گرل کترینہ کیف نے اپنے پرستاروں کو خوفزدہ کرنے کی تیاری شروع کردی

باربی ڈول نے مزید کہا کہ میں نے جذباتی طور پر بہت بْرا واقت دیکھا ہے، یقیناً بریک اپ بْرا ترین وقت ہوتا ہے اور آپ کو توڑ دیتا ہے اور میں نے یہ سب محسوس کیا ہے، مگر میں اسے سیکھنے کا عمل قرار دوں گی۔2 منٹ ذرا بیٹھ کر سوچیں کیا آپ ایسے زندگی گزار سکتے ہیں؟ نہیں نا! بس خدا پر یقین ہو تو آپ سب برداشت کر جاتے ہیں اور اچھا محسوس کرتے ہیں۔

دوسری طرف فلم برفی کے ہیرو رنبیرکپورکو بھارتی فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ کی شکل میں نیا پیار مل گیا ہے اور ان دونوں کی شادی کی خبریں بھی کافی گرم ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ اپنی اگلی فلم’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی جوکہ رواں سال 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button