More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

بہادری کی وجہ سے لوگ ہم سے ڈرتے ہیں، عروہ اور ماورا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

پاکستانی اداکاراؤں عروہ اور ماورا حسین کو زیادہ تر لوگ جڑواں سمجھتے ہیں، تاہم ان کی عمر میں ایک سال کا فرق ہے۔ عمر میں تھوڑے سے فرق کے باوجود انہیں جہاں جڑواں سمجھا جاتا ہے، وہیں ان دونوں کے درمیان پائی جانی والی کئی مشترک چیزوں کی وجہ سے بھی وہ مداحوں میں شہرت رکھتی ہیں۔

دونوں بہنیں نہ صرف ایک دوسرے سے سیکھتی ہیں بلکہ دونوں مشکل وقت میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں۔

دونوں میں اگرچہ بعض چیزیں مشترک نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں میں متعدد چیزیں مشترک ہیں، جیسے دونوں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارائیں ہیں، جیسے دونوں کے چہروں میں مشابہت پائی جاتی ہے، دونوں کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوؤرز ہیں اور جیسے دونوں کے ناموں کے آخر میں ’حسین‘ کی انگریزی اسپیل میں ’ایس‘ کے بجائے ’سی‘ آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز سے شعبہ قانون تک کا سفر، ماورا حسین نے وکالت مکمل کرلی

دونوں بہنیں جہاں سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور جس قدر انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اسے دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ دونوں غصے والی ہوں گی، لیکن جب آپ ان سے ملتے ہیں اور بات کرتے ہیں تو وہ آپ کو اپنے اندازوں سے کہیں مختلف دکھائی دیں گی۔

دونوں اداکاراؤں نے خود کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنائے جانے سمیت اپنے پروفیشن اور ذاتی زندگی کے حوالے سے ڈان کے ’آئکون‘ میگزین سے بات کی۔

دونوں اداکاراؤں نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ سوشل میڈیا پر متحرک ہونے کی وجہ سے ان کے فالوؤرز کی تعداد بڑھتی ہے اور لاکھوں لوگ ان کی عزت کرتے ہیں۔

دونوں بہنوں کے مطابق اگرچہ انہیں اپنے نام میں انگریزی کے لفظ ’ایس‘ کے بجائے ’سی‘ لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم بعض اوقات وہ خود پر بننے والے میمز دیکھ کر محظوظ ہوتی ہیں۔

عروہ اور ماورا حسین کے مطابق وہ کچھ بھی کہنے سے نہیں ڈرتیں، تاہم وہ سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھنے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے وقت الفاظ کے چناؤ میں احتیاط کرتی ہیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے پیشہ ورانہ زندگی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ہی وقت صرف ایک ہی منصوبے میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور وہ کسی بھی منصوبے کا حصہ بننے سے قبل اسکرپٹ کو پڑھتی ہیں۔

انہوں نے بولی وڈ فلم ’صنم تیری قسم‘ اور ڈرامے ’میں بشریٰ‘ کو اپنے پسندیدہ منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان میں کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

عروہ حسین نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی بار ’ٹچ بٹن‘ نامی فلم کو پروڈیوس کرنے جا رہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس منصوبے کے ذریعے اپنے کیریئر کو بہتر بنانے میں کامیاب جائیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں دونوں بہنوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تاہم وہ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی ہر تنقید کا جواب دیتی ہیں اور دونوں کی بہادری کی وجہ سے لوگ ان سے ڈرتے بھی ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button