More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

عدنان سمیع کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک، پاکستان کی حمایت میں بیانات جاری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ممبئی: گذشتہ روز بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے ان کی پروفائل پکچر میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصویر لگادی گئی تھی۔

نہ صرف امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پکچر تبدیل کردی گئی تھی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم پر بھی بات کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان کی حمایت میں بھی بیانات جاری کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ عدنان سمیع

تاہم بعد ازاں امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بحال کردیا گیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے میں ترکی کے ہیکرز کا گروپ ملوث ہے اور اب اسی گروپ کی جانب سے بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ترکی کے ہیکرز گروپ کی جانب سے عدنان سمیع خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے نہ صرف ان کی پروفائل پکچر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگائی گئی بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے پاکستان کی حمایت میں بھی پوسٹیں کی گئیں۔

عدنان سمیع خان کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کے بعد ترک ہیکرز کے گروپ نے ان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کی کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔

ہیکرز نے عدنان سمیع خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بھارت میں مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم سے متعلق پوسٹ کی۔

ان کے اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں ہیکرز نے عندیہ دیا کہ وہ جلد برادر ملک پاکستان کا دورہ کریں گے اور اپنے بھائیوں جیسے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button