انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان نے 27 سال بعد ماضی کی یاد تازہ کردی

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے 27 سال بعد ایک بار پھر اپنا ماضی دہرا دیا۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا انڈسٹری میں اپنا ہی الگ مقام اور منفرد انداز ہے۔ رومانس کے بادشاہ سمجھے جانے والے شاہ رخ نے 27 سال قبل ریلیز ہونے والی پہلی فلم سے ہی مداحوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔

1992 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’دیوانہ‘ نے سب کو اپنا دیوانہ کر دیا تھا کیوں کہ فلم میں اداکار نے اپنی با کمال اداکاری کی وجہ سے ایسا مقام حاصل کیا کہ آج انڈسٹری میں اُن کا کوئی ثانی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہرخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی دھمکی دیدی

شاہ رخ کی یہ فلم نہ صرف اُن کی اداکاری بلکہ فلم میں شامل گیتوں کی وجہ سے بھی کافی پسند کی گئی۔ شاہ رخ کی پہچان بننے والا گیت ’کوئی نہ کوئی چاہیے‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں تازہ ہے اور یہی ہوا کہ انڈسٹری کے اس کنگ نے 27 سال بعد اپنا ماضی دہرا کا سب کو حیران کردیا ہے۔

کنگ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انڈسٹری میں 27 سال مکمل ہونے پر ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں کنگ خان بائیک چلاتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شاہ رخ خان پر 27 سال قبل فلمایا گیا گیت ’کوئی نہ کوئی چاہیے‘ شامل ہے جس میں اداکار بائیک پر گانا گاتے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=0A6WPBsUHHI

کنگ خان نے ویڈیو میں یہ بھی مداحوں کے لئے پیغام دیا کہ میں ہندی فلم سنیما میں 27 سال مکمل ہونے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور یہ زمین پر گزارے گئے میری زندگی کا نصف حصہ ہے اور اس اتنے سالوں سے میں آپ لوگوں کو تفریح فراہم کرتا آرہا ہوں جس میں کچھ کامیاب بھی رہا اور زیادہ تر ناکام رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close