انٹرٹینمنٹ

مداحوں کا دل لبھانے کیلئے انتہائی بولڈ اور نامناسب سین شوٹ کرنے کا کہا گیا، ملیکا شراوت

ممبئی: اداکارہ ملیکا شراوت نے چند دن قبل ہی بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق حیران کن بیان دے کر سب کو حیران کردیا تھا، تاہم اب انہوں نے ایک اور انکشاف کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ملیکا شراوت نے انکشاف کیا تھا کہ بولی وڈ کے متعدد اداکار فلموں میں انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکاروں کی جانب سے اپنی گرل فرینڈز کو کاسٹ کیے جانے کی وجہ سے انہیں 20 سے 30 فلموں میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گاندھی کے ملک کو ہم نے عزت کے لٹیروں کی سرزمین بنادیا، ملیکہ شراوت

اگرچہ اداکارہ نے کسی بھی اداکار یا ان کی گرل فرینڈ کا نام نہیں لیا تھا، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں خواتین کے مسئلے پر بات کرنے کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ملکا شراوت کے مطابق وہ بولی وڈ میں خواتین سے ناروا سلوک سمیت خواتین سے متعلق دیگر معاملات پر کھل کر بات کرتی ہیں اور ہر مسئلے پر ایک رائے رکھتی ہیں، اس وجہ سے اداکار انہیں کاسٹ کرنے کے بجائے اپنی گرل فریںڈز کو کاسٹ کر رہے ہیں۔

اور اب انہوں نے ایک اور حیران کن انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ملکا شراوت حال ہی میں پروڈیوسر ایکتا کپور اور اداکار تشار کپور کے ساتھ کامیڈی ریئلٹی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں شریک ہوئیں۔

اداکارہ شو میں اپنی آنے والی رومانٹک کامیڈی ویب سیریز ’بو۔۔ سب کی پھٹے گی‘ کی تشہیر کے لیے شریک ہوئیں۔

پروگرام کے دوران جہاں تشار کپور اور ایکتا کپور نے اپنے تجربات اور پیشہ ورانہ زندگی پر بات کی، وہیں ملکا شراوت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان کپل شرما نے اداکارہ کو بتایا کہ افواہیں ہیں کہ لوگ کسی اخبار یا میگزین میں ان کی تصاویر دیکھتے ہیں تو ان اخبارات میں روٹیاں لپیٹ کر اخبارات یا میگزین کے پیپرز کو ساتھ لے جاتے ہیں؟

اداکارہ نے میزبان کے سوال پر خوش ہوکر ان افواہوں کو درست قرار دیا اور ساتھ ہی ایک حیران کن انکشاف بھی کیا۔

ملکا شراوت نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں پروڈیوسر نے شائقین کا دل لبھانے کے لیے ایک انتہائی نامناسب سین شوٹ کرنے کو کہا۔

اداکارہ کے مطابق ماضی میں انہیں ایک پروڈیوسر نے کوریوگرافر کے ذریعے کہا کہ وہ ان کی کمر پر انڈے کو فرائی کرنے کا سین شوٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ملکا شراوت نے بتایا کہ پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ان کی کمر میں انڈے کو فرائی کرنے کا سین دیکھ کر مداح بے خوش ہوں گے اور اداکارہ کو انتہائی پرکشش اور خوبرو سمجھا جانے لگے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی نیم برہنہ کمر پر انڈے کو فرائی کرنے کا سین شوٹ کروانے سے معذرت کی، کیوں کہ ان کے خیال میں یہ بے حد فالتو سین تھا۔

ملکا شراوت ماضی میں بھی یہ انکشاف کر چکی ہیں کہ انہیں آف اسکرین رومانس کرنے کی پیش کش کی گئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ماضی میں کہا گیا کہ جس طرح وہ اسکرین پر ہیروز سے رومانس کرتی ہیں، اسی طرح آف اسکرین بھی رومانس کریں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا تھا کہ آف اسکرین رومانس سے انکار پر انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا تھا۔

جلد ہی ملکا شراوت کی ویب سیریز ’بو۔۔ سب کی پھٹے گی‘ ریلیز ہوگی، اس سیریز کے ساتھ ہی ملکا شراوت تقریبا 2 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گی، ان کی آخری فلم ’زینت‘ 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، اس سے قبل وہ 2015 کی فلم ’ڈرٹی پولٹکس‘ میں ںظر آئی تھیں۔

ملکا شراوت نے 2016 میں چینی فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور وہ ‘ٹائم ریڈرز‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں۔

ملکا شراوت نے 2002 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، تاہم انہیں شہرت 2004 کی ہارر رومانٹک فلم ’مرڈر‘ سے ملی، وہ اب تک 3 درجن سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

ملائکا شراوت نے اپنے فلمی کیریئر میں متعدد آئٹم سانگس پر بھی شاندار پرفارمنس کی، ان کے مشہور گانوں میں ’جلیبی بائی، شالو کے ٹھمکے، لیلیٰ اور گاگھرا‘ شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close