انٹرٹینمنٹ

بچے پیدا کرنے کیلئے شادی کرنا ضروری نہیں، بولڈ اداکارہ ماہی گل

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ میں بولڈ کردار ادا کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہی گل کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے لئے شادی کرنا ضروری نہیں۔

فلم ’ہوائیں‘ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی 43 سالہ ماہی گل کو شہرت اسکرین پرایک ایسی شادی شدہ خاتون کے کردار ادا کرنے سے شہرت ملی جن کے ایکسٹرا میریٹل افیئر ہوتے ہیں۔

ماہی گل کو سب سے زیادہ شہرت ’صاحب بیوی اور گینگسٹر‘ میں صاحب کی ایسی بیوی کا کردار ادا کرنے سے ملی جو ایک گینگسٹر سے ناجائز تعلقات استوار کرتی ہیں۔

ماہی گل کی دوسری مقبول فلموں میں ’ڈیو ڈی، بدھا ان ٹریفک، گلال، مرچ، اوٹ پٹانگ، ناٹ اے لو اسٹوری اور دبنگ‘ شامل ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں ماہی گل نے 4 درجن کے قریب ہندی، پنجابی اور دیگر زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، تاہم انہیں سب سے زیادہ شہرت بولڈ اور ایکسٹرا میریٹل افیئر رکھنے والی خاتون کے کردار ادا کرنے سے ملی۔

وہ جلد ہی صاحب بیوی اور گینگسٹر سیریز کی چوتھی فلم میں بھی دکھائی دیں گی۔

فلموں میں بولڈ کردار ادا کرنے والی ماہی گل کا خیال ہے کہ بچوں کی پیدائش کے لیے شادی کرنا لازمی نہیں ہے اور نہ ہی زندگی گزارنے کے لیے شادی شدہ ہونا لازمی ہے۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق ماہی گل نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ ایک تین سالہ بچی کی ماں ہیں۔

ماہی گل کے مطابق ان کی بیٹی کا نام ویرونیکا ہے اور وہ اس وقت اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ زندگی گزار رہی ہیں اور فی الحال انہوں نے شادی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، لیکن مستقبل میں اس حوالے سے سوچا جائے گا۔

ماہی گل نے اگرچہ اعتراف کیا کہ ان کی تین سالہ بیٹی بھی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ بیٹی انہوں نے گود لی یا وہ ان کی اصلی بیٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹارز کی مرضی سے ان کا جسمانی استحصال کیا جاتا ہے، اداکارہ ماہی گل_نے وہ بات کردی کہ آپ حیران ہوجائیں گے

ماہی گل نے انٹرویو میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کرنے سمیت اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ شادی سے متعلق ہر کسی کی اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، شادی کرنے سے پہلے یہ دیکھنا لازمی ہے کہ یہ کیوں کی جاتی ہے اور اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟

ماہی گل کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق ہر کسی کی اپنی ذاتی رائے اور سوچ ہی ہوتی ہے، تاہم ان کے خیال میں بچوں کی پیدائش اور خاندان بنانا شادی کے بغیر بھی ممکن ہے۔

ماہی گل کے مطابق شادی کے بغیر بھی بچے پیدا کیے جاسکتے ہیں اور ان کے خیال میں ایسا کرنے میں کوئی برائی نہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران شادی کو خوبصورت جذبہ بھی قرار دیا، تاہم اس بات پر اصرار کیا کہ شادی سے متعلق ان کی رائے مختلف ہے اور ان کے حساب سے خاندان اور بچوں کے لیے شادی کرنا لازمی نہیں۔

ماہی گل کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں شادی کے بغیر ہی بچوں کی پیدائش میں کوئی خرابی نہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ماہی گل نے شادی اور بچوں کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے، اس سے قبل وہ صرف اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر بات کرتی رہتی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close