انٹرٹینمنٹ

اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق ڈرامہ سیریل ’’زرد بہار‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی

لاہور: اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی منیٰ طارق ڈرامہ سیریل ’’زرد بہار‘‘ کے اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ سیریل کی ڈائریکشن روبینہ اشرف دے رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل میں اداکار میکال ذوالفقار اور ثنا جاوید کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا گیا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ڈرامہ سیریل میں اداکار میکال ذوالفقار اور ثنا جاوید کو مرکزی کرداروں میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ دیگر کاسٹ میں سیمی راحیل، محمد احمد، عثمان پیرزادہ اور ارسہ غزل شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثنا فخر نے ویب سیریز ’مائنڈ گیمز‘ میں اپنے کردار سے پردہ اٹھا دیا

بتایا گیا ہے کہ سیریل تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے جس کا اسکرپٹ نائلہ انصاری نے تحریر کیا ہے۔ واضح رہے کہ روبینہ اشرف سینئر ٹی وی آرٹسٹ ہیں اور پاکستان ٹی سی کے سنہرے دور سے شوبز سے وابستہ ہیں، اب وہ اداکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے بعد ڈائریکشن میں اپنی صلاحیتیں آزما رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close