انٹرٹینمنٹ

اداکارہ زرین خان کی نئی فلم کے آنے سے قبل ہی ایسا کام ہوگیا کہ یقین کرنا مشکل ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی آنے والی فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ ریلیز سے قبل ہی کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیو غائب ہونے کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان ان دنوں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں فلم کی شوٹنگ کا سب سے اہم حصہ مکمل کیا گیا، جس کی تمام شوٹنگ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلاع کنگنا میں فلمائی گئی۔ فلم کی شوٹنگ اور تمام محنت پر اس وقت پانی پھر گیا جب ٹیکنیشن سے دونوں ہارڈ ڈرائیو گم ہوگئیں۔

ایکسپریس کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ گم ہونے والی دونوں ہارڈ ڈرائیو میں نہ صرف شوٹنگ کی تمام ریکارڈنگ تھی بلکہ اس میں پانچ روز تک بنائی جانے والی تصاویر بھی تھیں۔

اس معاملے نے فلم میکرز کو پریشان کرکے رکھ دیا جس کے بعد یہ مسٔلہ قانونی شکل اختیار کرگیا ہے۔ فلم میکرز نے گم ہونے والی ہارڈ ڈرائیو کی تلاش کے لیے تھانے میں شکایت درج کروا دی۔

یہ بھی پڑھیں: میری ’’بولڈنیس‘‘ کے پیچھے میری والدہ کا ہاتھ ہے: زرین خان کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد پوری ٹیم ممبئی واپس آگئی لیکن اس کے بعد ڈیجیٹل امیجنگ ٹیکنیشن ہارڈک جوشی ایک ہفتے تک آفس نہیں آیا۔

جس کے بعد کئی بار رابطہ کرنے اور نامناسب جواب ملنے پر اس کے گھر جا کر ملاقات کی گئی اس دوران اس نے ہارڈ ڈرائیو گم ہونے کا انکشاف کیا۔

فلم کے ہدایت کار ویاس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پولیس اس معاملے کو ہر زاویئے سے دیکھے گی اور ہارڈ ڈرائیو ڈھونڈنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close