انٹرٹینمنٹ

بابربی ڈول کترینہ کیف کتنے برس کی ہوگئیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

ممبئی: بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ اور باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے زندگی کی 36 بہاریں دیکھ لیں۔ کترینہ کیف 16 جولائی 1983ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں۔ کترینہ نے 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی۔

انہوں نے 2003ء میں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ تاہم قسمت کی دیوی 2007ء میں آن پر مہربان ہونا شروع ہوئی جب ان کی فلموں نمستے لندن،اپنے، پارٹنر، ویلکم، ریس، سنگھ از کنگ، نیویارک، راج نیتی اور میرے برادر کی دلہن کو باکس آفس پربیحد کامیابی حاصل ہوئی جس پرآنہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں انٹری سے قبل باربی ڈول کترینہ نے اپنی بہن کو اندر کی خاص باتیں بتا دیں

آئٹم نمبر زشیلا کی جوانی اور چکنی چمیلی سے بالی ووڈ باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی باربی ڈول کی سلمان خان کیساتھ فلم ایک تھا ٹائیگر،شاہ رخ خان کیساتھ یش راج بینر کی فلم جب تک ہے جان اور عامر خان کیساتھ دھوم تھری باکس آفس پر کامیاب رہیں۔

کترینہ کی کامیابی میں سب سے بڑا کردار سلمان خان سے ان کی دوستی ہے، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں ان کا ساتھ نبھایا۔کترینہ کیف کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ‘بھارت تھی جو عید الفطر پر ریلیز کی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close