انٹرٹینمنٹ

احسن اقبال کو جواب دینے کیلئے بولڈ اداکارہ وینا ملک بھی شاعرہ بن گئیں

اسلام آباد: سیاست کے دھندے میں مخالفین کا ناطقہ بند کرنا شاید اولین ترجیح ہوتی ہے۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سوشل میڈیا پر شاعرانہ شکوہ کیا تو جواب میں پی ٹی آئی سے گہری وابستگی رکھنے والی بولڈ اداکارہ وینا ملک نے اسی انداز میں گہرا وار کرڈالا۔

نیب کی جانب سے ن لیگ کے اہم رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی حوالے سے ایل این جی اسکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنی پوسٹ میں شاعری کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

احسن اقبال نے دراصل معروف شاعر منظر بھوپالی کی غزل لکھی لیکن نہ جانے کس مصلحت کے تحت آخری شعرنہ لکھا جو آپ یہاں پڑھ لیجئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close