انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ

پاکستانی اداکارہ کا پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ

پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کردیا.

آرمینا خان کا کہنا تھا کہ ادارے فنکاروں کے سحر میں اتنا گرفتار نہ ہوجائیں کہ ان کو اپنے غیرجانبداری کے اصولوں پر سمجھوتا کرنا پڑے۔

اداکارہ ارمینا نے یونیسیف کی ای ڈی سے استفسار کیا کہ کیا یونیسیف جنگ کی حمایت کرنے والی جانبدار شخصیات کو اب بھی امن کا سفیر رکھنا چاہتا ہے؟

پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا

اداکارہ ارمینا نے کہا کہ پریانکا نے سوشل میڈیا پر کشمیر تنازع پر کشیدگی کو اکسایا ہے اور فروغ دے رہی ہیں، اور پاکستانی خاتون عائشہ ملک کے ساتھ نا مناسب رویہ اپنایا۔

واضح رہے پریانکا چوپڑا نے بھارت اور پاکستان کے اختلافات پر جنگ کو فروغ دیتے ہوئے “جے ہند” کا ٹویٹ کیا تھا جس پر ارمینا نے ان سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close